پہلا ہمیں کہا نواز ، زرداری چور ہیں،ہم نے مان لیا، اب وہ اچھے ہوگئے،ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ کی ہر بات مان لیں: عمران خان 

04:57 PM, 29 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف اور زرداری چور ہیں تو ہم نے مان لیا ۔اب کہہ رہے کہ دونوں چور نہیں بلکہ ایماندار ہیں لیکن اب ہم یہ بات آپ کی نہیں مانیں گے۔ ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ جس طرف مرضی ہانک دیں۔ 

شاہدرہ میں لانگ مارچ کے دوسرے دن کے آغاز کے موقع پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پہلے کرپٹ تھا اب اچھا ہوگیا ۔ زرداری پہلے ٹین پرسنٹ تھا اب وہ بھی اچھا ہوگیا ہے۔ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ انہیں قبول کرلو۔ یہ کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آدمیوں پر فوج کے دو افسران تشدد کررہے ہیں آرمی چیف کو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔ سب کو پتا ہے کہ ارشد شریف کو کس نے قتل کیا لیکن جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں