کوئٹہ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکانزئی کو شہید کرنے والے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگرد سے دستی بم و اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ دہشتگرد نے سابق چیف جسٹس کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ ہمسایہ ملک سے احکامات ملے تھے ۔ سابق چیف جسٹس کو ریکی کرکے شہید کیا گیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے مزید بھی دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے خاران میں سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کو شہید کیا گیا تھا ۔ سابق چیف جسٹس کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی ۔