سیف اللہ پراچہ بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے رہا، پاکستان پہنچ گئے

01:35 PM, 29 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی قیدی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد سیف اللہ پراچہ یہاں ملک میں پہنچ گئے ہیں ۔

سیف اللہ پراچہ کی رہائی پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیف اللہ پراچہ گوانتاناموبے امریکا میں قید تھے ۔ سیف اللہ پراچہ رہائی کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ کی واپسی کو ممکن بنانے کیلئے انٹر ایجنسی پراسس کو انجام دیا ۔ ہمیں خوشی ہے کہ بیرون ملک قید ایک پاکستانی آج اپنے خاندان کیساتھ ہے ۔

مزیدخبریں