خرم لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا

10:49 AM, 29 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا ۔

ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خرم لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مزید پانچ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا لیکن ہوا کچھ اور ہے ، ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی مستعفی ہو جائیں ، ہم اگلے 3 چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں ، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے ۔

مزیدخبریں