پاکستان میں مہنگائی سے پریشان عوام کو ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا 

11:11 PM, 29 Oct, 2021

 اسلام آباد:مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کو ورلڈ بینک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک جا سکتی ہے ،پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں تاخیر سے معیشت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔

ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک جاسکتی ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں تاخیر سے معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی اور علاقائی سکیورٹی خطرات بڑھ رہے ہیں، افغان صورتحال کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں