کراچی : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پٹرول پمپ پر سلنڈر دھماکے سے4 افراد جاں بحق اور 5 خمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق ناظم آباد میں پٹرول پمپ کے قریب سلنڈر دھماکا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔زخمیوں اور لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔