حکومت نے عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، مہنگائی کی شرح 14.31 تک پہنچ گئی

05:46 PM, 29 Oct, 2021

اسلام آباد : حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری  ہے ۔ مہنگائی کی شرح 14.31 تک پہنچ گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کا بڑااضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے71 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ۔آلو 3 روپے 29 پیسے،چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ۔

انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن،گڑ ایک روپے 93 پیسے فی کلو ، برائلر مرغی 11 روپے فی کلو، خوردنی تیل 19 روپے 30 پیسے مہنگاہوا۔دال ماش 2 روپے 20 پیسے فی کلو،ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 7 روپے مہنگا ہوا۔ باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے ، بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔

دال مسور،دال چنا اور آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ، دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا ۔رواں ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں