طالبان کا پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر

05:15 PM, 29 Oct, 2021

کابل: طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کر دیا ہے۔ 

افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا ہے۔ کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سےخبرپرابھی کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد نئی عبوری حکومت بنائی ہے تاہم دنیا بھر میں تاحال سفارتکار مقرر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کسی ملک نے باقاعدہ تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں