آرٹیکل 370  کے خاتمے کےبعد مودی کا ایک اور گھنائونا منصوبہ سامنے آگیا 

05:12 PM, 29 Oct, 2021

سری نگر :آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی کا ایک اور گھنائونا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ،آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ مودی نے اب مقبوضہ کشمیر میں موجود تعلیمی اداروں ،سڑکوں ،شاہراہوں اور اہم سرکاری عمارتوں کے نام بھی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ۔

کے ایم ایس ذرائع کے مطابق اس سے قبل جہاں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے بھارتی شہریوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دئیے جا رہے ہیں وہیں اب مقبوضہ کشمیر کی شاہراہوں ،سکولز اور اہم سرکاری عمارتوں کےنام تبدیل کرنے کے منصوبے پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اسکولز،سڑکوں،عمارتوں کےنام بےگناہ کشمیریوں کےقتل میں ملوث بھارتی اہلکاروں کےنام پررکھےجائیں گے۔

مزیدخبریں