ایف بی آر کا تاجروں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان 

04:31 PM, 29 Oct, 2021

اسلام آباد : ایف بی آر نے تاجروں کی سہولت کے لئے وئیر ہاؤسنگ میں پڑی اشیا پر 25 نومبر تک  ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔ ۔اس اقدام سے تجارت میں آسانی کو مزید فروغ ملے گا.

نیو نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری کو ریلیف دینے کے لئے وئیر ہاؤسنگ عرصہ کو بڑھایا گیا ہے۔

  کسٹمز وئیر ہاؤسز میں متعین کردہ عرصہ سے زائد موجود نان کلیئرڈ اشیا پر عائد سرچارج پر چھوٹ دے دی  گئی ہے۔ اس کا مقصد ان کمرشل درآمد کنندگان کو سہولت دینا ہے جو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد اپنی اشیا کو وقت پر کلئیر نہیں کرواسکے۔ ۔ یہ سہولت 25 نومبر 2021 تک ہے۔

مزیدخبریں