اسلام آباد: بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے ۔ ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافربردار طیارہ دوروز قبل لاہور ریجن سے گذرتا ہوا شارجہ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارے نے پاکستانی حکام سے اجازت کے بعد فضائی حدود استعمال کی ہے ۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔ بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازسری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے ایئربس 320نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیامسافر بردار طیارہ دو روزقبل لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔ سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔
پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود بھی بند کر رکھے ہیں۔
پاکستان نے2019 میں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ مودی کی پرواز کے لیے بھی انڈیا نے پاکستان کی فصائی حدود سے پرواز کی اجازت مانگی تھی لیکن پاکستان نے منع کر دیاتھا ۔