پاکستان کے خلاف تیاری مکمل کرلی ہے ، افغان کرکٹ بورڈ

09:17 AM, 29 Oct, 2021

دبئی : افغان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ ہمارے ہیروز نے ٹریننگ پوری کرلی ہے  ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک افغان کرکٹ میچ سے قبل افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے پاکستان کے خلاف تیاری مکمل کرلی ہے ۔ ٹیم کی ٹریننگ بھی پوری ہے اورپاکستان کے خلاف میچ کے لئے مکمل تیار ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ اٖفغان کرکٹ ٹیم میچ جیتنے کے لئے سوفی صد رزلٹ دینے کا ذہن بنا چکی ہے ۔ پاکستان کے علاوہ بھی افغان کرکٹ ٹیم تمام میچز میں سوفی صد نتائج دے گی ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں آج دبئی میں ایکدوسرے کے مقابل ہوں گے ۔ پاکستان نے گروپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرا کر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے راہ بھی ہموار کرلی ہے ۔

دوسری طرف افغانستان کی ٹیم وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کو ہراچکی ہے ۔

مزیدخبریں