ہونٹوں پر مہندی لگانے کا فیشن بھی متعارف کروادیا گیا

11:55 AM, 29 Oct, 2020

لاہور:خواتین کے فیشن اور میک اپ پراڈکٹس میں دن بہ دن جدت آتی جارہی ہے اور ایسی ایسی چیزیں متعارف کروائی جارہی ہیں جن کے بارے کسی نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔


ایسا ہی کچھ عجیب اور روٹین کی چیزوں سے ہٹ کر ہوا اور ایک فیشن بلاگر نے ہونٹو ں پر مہندی لگانے کا فیشن بھی متعارف کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  خواتین کے ہونٹوں کی لپ سٹک کے کئی رنگ اور کئی انداز دیکھنے میں ملتے ہیں جو وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔


اب ایک بیوٹی بلاگر نے سب کو حیران کردینے والا کام کرتے ہوئے نئی چیز متعارف کروادی ہے اور وہ کچھ اور نہیں بلکہ مہندی ہے ۔اب ہاتھوں اور پائوں کے علاوہ ہونٹوں پر بھی مہندی لگائی جائے گی اور خواتین میں اس رجحان کا تیزی میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔


بیوٹی بلاگر نے گھر میں ہونٹوں پر مہندی لگانے کا نیا فیشن متعارف کروادیا جس کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


ماڈل برائنا کرسچنسن نے ٹویٹر پر ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہندی کو لپ سٹک کے طور پر استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماڈل نے اس مہندی لگانے کے نئے انداز کو ’ہینا لپ سٹین‘ کا نام دیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نئے فیشن کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور اس کو ہونٹوں کےلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں