وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کے نبی ﷺ کی شان میں لکھے اقوال شیئر کر دیئے

12:49 PM, 29 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کے نبی ﷺ کی شان میں لکھے اقوال شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الفونسے ڈیلامرنائن نے شاندار انداز میں حضرت محمد ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ الفونسے ڈیلامرٹائن کے نبی ﷺسے متعلق اقوال میرے پسندیدہ ترین ہیں۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارے فرانسیسی مصنف، شاعر اور سیاستدان الفونسے ڈیلمرٹائن کے خیالات کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شئیر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فرانسیسی دانشور نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جو کہا وہ ان کی پسندیدہ ترین تحریر ہے۔ فرانسیسی مصنف نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم ترین شخصیت کا کسی اور سے موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی بڑی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے بڑی بڑی فوجیں تیار کیں، قوانین بنائے اور سلطنتیں قائم کیں لیکن انہوں نے مادی طاقت پر توجہ دی جو اکثر و بیشتر ان کی آنکھوں کے سامنے ہی نیست ونابود ہوگئی

انہوں نے کہا کہ جبکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناصرف لشکر تیار کئے اور قوانین بنائے، ریاست قائم کی اور افراد کار تیار کیے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وقت کی آباد دنیا کی ایک تہائی آبادی پر مشتمل لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں اس طرح تبدیلی لائے کہ ان کا مقصد حیات اور مطمع نظر ہی بدل گیا۔ ان کے معبود، ان کی عبادت گاہیں، ان کے عقائد اور افکار سب تبدیل ہو گئے۔

مزیدخبریں