بھارت میں زوردار دھماکہ ،ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی 

10:31 PM, 29 Oct, 2020

نئی دہلی: بھارت جہاں گزشتہ کئی ماہ سے لداخ میں چین کیساتھ ایک جنگی محاذ پر مصروف ہے وہیں لداخ کیساتھ بھارتی ریاست اترپردیش میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے گھر میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب بڑے پیمانے پر دیوالی کیلئے پٹاخے تیار کیے جا رہے تھے ،پٹاخو ں میں بھرنے والے بارود کو آگ لگنے سے قریبی کمرے میں پڑے سلنڈر نے آگ پکڑ لی جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دو ر دور تک سنائی دی گئی ،دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی مکانات کی چھتیں ڈھیر ہو گئیں ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے ،دھماکے میں چار خواتین بھی شدید زخمی ہیں ۔

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا،پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں