دوران پرواز خاتون مسافر کے ماسک نہ پہننے پر جہاز میں جھگڑا

09:47 AM, 29 Oct, 2020

نیویارک: دوران پرواز خاتون مسافر کے ماسک نہ پہننے پر جہاز میں جھگڑا، مسافر ایک دوسرے سے الجھ پڑے، کیبن کریو نے خاتون کو ٹیزر مار کے قابو کیا، بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا، ایس او پیز کے تحت پرواز کے دوران ماسک پہنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ 11 لاکھ 79 ہزار افراد وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وبا کے اس وقت ایک کروڑ 84 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ فعال کیسز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، امریکا میں 81 ہزار 5 سو نئے کیسز سامنے آگئے ، متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ مزید 1 ہزار تیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اموات کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار ہو چکی ہے ۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد 80 لاکھ 39 ہزار کے قریب جاپہنچی۔ اب تک فرانس میں وبا سے 35 ہزار 541 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جمعہ سے فرانس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں وبا کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 9 ملین سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہے۔ ماہرین کو ڈر ہے کہ یہ تیسری لہر امریکا کیلئے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ دسمبر 2020 تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثر ہونے والے افراد دوبارہ بھی وبا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں