گلگت بلتستان کے عوام کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے :بلاول بھٹو

03:59 PM, 29 Oct, 2020

اسکردو:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کے عوام نے آصف زرداری پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو پہلے کی طرح ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کریں گے ،گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمین کے مالکانہ حقوق لے کر دینگے ۔

بلاول بھٹو زردای کاکہنا تھا موجودہ وزیر اعظم نے ملک کو تبدیلی کی تباہی سے گزار دیا ہے ،اب عمران خان کو کسی صورت ٹائیگر فورس نہیں بنانے دینگے ،بھٹو نے ہی ملک کو آئین دیا ،پیپلزپارٹی دور میں گلگت بلتستان اور ملک بھرمیں روزگار تھا ،ان لوگوں نے عوام سے ان کی زمین تک چھین لی ہے ،آپ لوگ پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائیں گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کیساتھ ان کی زمین بھی واپس لے کر دینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا گلگت بلتستان کے عوام کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے ،ہماری  کوشش ہے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج ہو ،سابق صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو روزگار دیا تھا ،آپ نے آصف زرداری کا ساتھ دیا تو پنشن میں 100 فیصد اضافہ ہوا ،آپ نے شہید بھٹو کا ساتھ دیا تو خواتین کو پولیس میں روزگار ملا،پیپلزپارٹی  کا  ساتھ دیں گے تو عوام اپنے فیصلے خود کریں گے ،آج ہر مکتبہ فکر حکومت کیخلاف سراپائے احتجاج ہے ،پیپلزپارٹی آئے گی اور عوام کو ان کے حقوق دلوائے گی ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

مزیدخبریں