سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے پر حملہ

08:30 PM, 29 Oct, 2020

جدہ:اسلام مخالف مواد کی اشاعت اور اس کے خلاف منظم مہم پر جہاں پورا عالم اسلام سراپائے احتجاج ہے وہیں سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے پر حملے کرتے ہوئے ایک شخص نے گارڈ کو چاقو سے زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں فرانسیسی قونضل خانے پر معمور گارڈ کو ایک شخص نے چاقو مار کر زخمی کر دیا ،موقع پر موجود دیگر سکیورٹی افسران نے اپنے ساتھی کو فوری طور پر ہسپتال ریسکیو کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جا رہی ہے ، فرانسیسی سفارتخانے  نےکہا کہ حملے کے فوری بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ،جس سے تفتیش جاری ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے تاہم زخمی ہونے والے گارڈ کی شہریت نہیںبتائی گئی ۔

مزیدخبریں