الجزائر:ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ،شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح ہو گیا ہے۔
جامع الجزائر نامی اس مسجد کو افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد قرار دیا جا رہا ہے۔یہ مسجد تقریبا 70 ایکڑ رقبے پر قائم ہے جس کے مینار کی بلندی 260 میٹر سے زائد ہے۔مسجد کا افتتاح رسول ﷺ کے یومِ ولادت یعنی 12 ربیع الاول کو کیا گیاہے۔
دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو اسلام کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے ہی پورا یورپ پریشان ہے جہاں فرانس جیسے ملک میں مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا ،فرانسیسی صدر اسلام مخالف مہم پر ڈٹ گئے ،جس کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی میکرون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا ساتھ دینے لگا۔