عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر

05:58 PM, 29 Oct, 2020

اسلام آباد :عافیہ صدیقی نے رحم کی درخواست پر دستخط کر دئیے ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا اب یہ درخواست امریکی صدر ٹرمپ کو بھیجی جائے گی ،جس سے اس بات کی امید ہے کہ ان کی رحم کی درخواست کے ذریعے راستے کھل جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دئیے جس کے بعد انہیں ای میل اور ٹیلی فون تک رسائی مل چکی ہے ،سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی درخواست اب صدر ٹرمپ کو بھیجی جا رہی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ عافیہ صدیقی کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہو جائینگی ۔


بابراعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈاکٹر عافیہ صدیقی ای میل کے ذریعے اپنے خاندان سے رابطے میںہیں اور کئی مرتبہ ایمبیسی ٹیلی فون پر بات کی ،انہوں نے کہا خاندان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا مجھے علم نہیں ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی طرف سے رحم کی درخواست پر دستخط کرنے کے بعد ان کی واپسی کیلئے راستے آسان ہو جائینگے ۔

مزیدخبریں