اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری کے بعد واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خرم آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کامران علی افضل کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ مقرر کر دیا۔ عشرت علی کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکیریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محسن مشتاق کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری مواصلات مقرر ہوئے۔ آصف حیدر شاہ کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری کابنیہ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ مجیب الرحمان خان کی گریڈ 22 میں ترقی اور آئی جی گلگت بلتستان پولیس مقرر کردیے گئے۔
واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی اور ڈی جی ایف آئی اے مقرر ہوئے۔ ندیم ارشد کیانی کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم، شہزاد خان بنگش کی گریڈ 22 میں ترقی اور چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیرمقرر کر دیے گئے۔
اسی طرح شیرعالم محسود کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکریٹری داخلہ مقرر کر دیے گئے۔ ارشد محمود کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری آئی پی سی مقرر، سہیل راجپوت کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری کامرس مقرر جبکہ کاظم نیاز کی گریڈ 22 میں ترقی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا مقرر کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ واجد ضیا، شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس میں بننے والی 'جے آئی ٹی' کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل واجد ضیا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (امیگریشن) اور دو، دو بار انٹیلی جنس بیورو اور موٹروے پولیس میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے ایف آئی اے کے اقتصادی جرائم ونگ میں ذمہ داریاں نبھائیں اور حج اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔