ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا, پرویز الہیٰ

09:43 PM, 29 Oct, 2020

لاہور:ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی  سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار وقاص موکل، قصور سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی رانا ممتاز اور گوجرانوالہ سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری نثار اقبال بٹر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئےہیں۔ چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا۔ 

گلگت بلتستان کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی کا درجہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ نے دیا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈرائی پورٹ، گورننس لاز میں تبدیلی کا اختیار اور سات ہزار کلو میٹر شاہراہیں تعمیر کرنے کا کریڈیٹ پاکستان مسلم لیگ کو جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کو  دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں ۔ 

مزیدخبریں