13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ فیصلہ کن ہو گا، مریم نواز

Lahore, Maryam Nawaz, Imran Khan, PML(N)
کیپشن: Maryam Nawaz, فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صد رمریم نوازنے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا 13دسمبرکالاہورکاجلسہ فیصلہ کن جلسہ ہوگا ۔ آخری معرکہ ہوگا اگر لاہوری شریک ہوئے تو لانگ مارچ کی ضرورت نہ ہوگی۔ لاہور نے زور لگا دیا تو حکومت نظر نہیں آئے گی۔ ریت کی دیوار کو آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مختلف حلقوں کے کارکنوں کی میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھاکہ لاہوری جب بولیں گے تو پاکستان کو سننا پڑے گا ۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتاہے۔ مخالفین کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی تو ملک کے کونے کونے میں نوازشریف نظر آرہا۔

مریم نواز نے کہا کہ  اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ میدان میں اترنے کا وقت آ گیاہے۔ نالائقی اور ووٹ چوری کے تحفے سے ہمیشہ کےلئے ملک کو نجات دلانے کا وقت آ گیاہے۔ انہوں نے دہشگردی کے واقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس دہشت گردی کو نوازشریف نے محنت سے ختم کیا وہ دوبارہ سراٹھارہی ہے۔

کارکنوں کے ساتھ میٹنگ سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی مختصرخطاب کیا۔ اس موقعہ پرسائرہ افضل تارڑ، ملک محمدریاض ،عطاءاللہ تارڑ،عظمی زاہد بخاری ،حناپرویزبٹ اورمجتبیٰ شجاع الرحمان بھی موجود تھے۔