راولپنڈی: کوشش یہی ہے کہ پہلے میچ کا آغاز مثبت طریقے سے کریں۔ زمبابوے سیریز کے حوالے سے کافی مثبت سوچ رہے ہیں۔
پاکستان کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ہو اس کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ پہلا گول یہی ہے کہ میچ اور سیریز جیتی جائے۔ جو بھی ٹیم ہو کوشش یہی ہوتی ہے کہ کبھی انہیں کبھی ہلکا نہ لیا جائے۔زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف ضرور پلاننگ کی ہے
بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں فیصلے جلد لینے پڑتے ہیں۔ میری پہلی سیریز ہے کہ ٹی ٹونٹی کا تجربہ ایک روزہ میں بھی رکھوں۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان ہوم اور باہر کی سیریز کے لیے الگ الگ پلاننگ ہوتی ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا حیدر علی اور عبدللہ شفیق کا مستقبل روشن ہے۔ دونوں ہی نوجوان بہت ہی کمال کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ جو میں نے سیکھا وہ دونوں کو بھی سکھاؤں۔ بائیو سیکیور ببل میں پی سی بی نے بہترین سہولیات مہیہ کی ہوئیں جس سے ہم محضوظ ہو رہے۔ لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ کی صلاحیت ہے اس ہی کے مطابق کھیلنا ہے۔
شکر ادا کرتا ہوں کہ کپتانی ملی ہے اس کو بہتر نبھاؤں گا۔ میں ہر میچ سے پہلے خود پر اعتماد رکھتا ہوں اور پلاننگ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی واقعی یاد آتی ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی شایقین کو بہت یاد کیا تھا۔