ہم بھارتی پائلٹ کی فوری  واپسی کے مخالف تھے:سردار ایاز صادق

ayaz sadiq,indian pilot,return,abhi nandan,ex speaker assembly
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم بھارتی پائلٹ کی فوری  واپسی کے مخالف تھے، مگر قومی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ ہوا ،میرے بیان کو  بھارتی میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ۔


تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق  نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ  ہم بھارتی پائلٹ کی فوری  واپسی کے مخالف تھے،ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا فیصلہ سراسر غلط تھا،اس موقع پر  سول حکومت نے کمزوری دکھائی۔


ایاز صادق نے مزید کہاکہ ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی، پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کے ماتھے پر پسینہ تھا ، معلوم نہیں انہیں کیا دباؤ تھا؟ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی میٹنگ میں بتایا ، انہیں  ابھی نندن کو قومی سلامتی کے باعث واپس بھجوانا ہے۔


سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھاکہ ابھی نندن پاکستان میں مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا ،اس نے پاکستان کی سرزمین پر حملہ کیا تو اس کا جہاز گرانا پاکستان کی فتح کا دن تھا ،وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کےتوسط سےکہلوایاکہ ابھی نندن کو فوری بھارت کےحوالے کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے ہم سے شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا،میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے؟میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے ،وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی،ایک چیز واضح ہے ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا، اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔