سندھ حکومت کا گندم کی امدادی قیمت 2000 روپے فی من مقرر  کرنیکا فیصلہ

02:34 PM, 29 Oct, 2020

کراچی : حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 2000 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2000 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کابینہ بریفنگ میں کہا گیاکہ 2015 اور 2016سے 2018اور 2019  تک سپورٹ پرائس 1300 روپے فی من مقرر کی گئی  تھی ۔ 

اجلاس میں  بتایا گیا کہ2019 اور 2020   میں گندم کی قیمت 1400 روپے  فی من مقرر کی گئی تھی ۔ وزیر خوراک ہری رام نے کابینہ کو بتایا کہ  ہم درآمد شدہ گندم فی من 5000 روپے  میں لیتے ہیں ۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم درآمد شدہ گندم پر غیر ملکی زرمبادلہ خرچ کرتے ہیں ۔ سیکریٹری خوراک نے کہا کہ درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے ۔ دوہزار سات ، آٹھ  میں سپورٹ پرائس  625 روپے  فی چالیسں گلوگرام تھی ۔

جبکہ سندھ حکومت نے  2008  میں سپورٹ پرائس بڑھا کے 950 روپے فی من مقرر کی تھی جس کے نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی ۔ اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مقامہ آباد کاروں کو ہم اچھی رقم نہیں دے سکتے ۔ 

مزیدخبریں