عثمان مختار کا کورونا ٹیسٹ مثبت،اداکار کی تصدیق

11:25 AM, 29 Oct, 2020

اسلام آباد:پاکستان  میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور وبا تیزی سے بڑھتی جارہی ہے جبکہ اداکار عثمان مختار نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور  اپنے تم تمام مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے  ہیں،وائرس ابھی   موجود  ہے اور لوگو ں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اس لئے  سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور باہر جاتے ہوئے  ماسک پہننا مت بھولیں‘۔


واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اس وقت پاکستان کے سب سے پسندیدہ اداکار بنتے جارہے ہیں، جس کی ایک وجہ ان کی بہترین اداکاری جبکہ دوسری وجہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے۔


عثمان مختار کے ڈرامے ’انا‘ میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا تھا اور اس ڈرامے کے بعد سے مداح انہیں مزید پروجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند بھی ہیں۔


اداکار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مزاحیہ بھی ہیں۔


ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی تو بےشمار ایسی پوسٹ نظر آئیں جو یقیناً آپ کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیں، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکار اس وقت 'ثبات‘ نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ سارہ خان اور معراج حق اہم کردار نبھاتے نظر آئے۔

مزیدخبریں