حلیمہ سلطان کا روپ دھارنے والے شعیب خان کی دھوم

09:50 AM, 29 Oct, 2020

لاہور:پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترکی کی مقبول ٹی وی سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار اد ا کرنے والی حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے ۔ 

کئی بار مختلف اداکاروں  اور ان کے کرداروں کا روپ دھار کر سب کو حیران کرنے والے شعیب خان نے اس بار حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر جب اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شئیر کیں تو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔ 

شعیب خان نے انتہائی مہارت کے ساتھ مردانہ وجاہت ہوتے ہوئے بھی ایسا روپ دھارا کہ وہ حلیمہ سلطان کے روپ کے قریب تر دکھائی دیئے ۔ 

حلیمہ سلطان کی طرح میک اپ ، چہرے ساخت سمیت کپڑے حتیٰ کہ جیولری تک ویسی ہی پہنی ہوئی تھی ۔ اس تصویر کے شئیر ہوتے ہی ان کے چاہنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔

شعیب خان کا کہناہے کہ حلیمہ سلطان واقعی میں بہت خوبصورت  اور جازب نظر خاتون ہیں ۔ ان کی خوبصورتی دیدنی ہوتی ہے ۔  ان کا کردار بھی متاثر کن ہے ۔ میں یہ تصاویر ان کو بطور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ حلیمہ سلطان ایک ایسا کردار ہے جو مضبوط ، نرم مزاج ، خوبصورت ، ذہین  اور جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کررہاہے ۔ 

مزیدخبریں