اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیان میں کہا کہ میں خود بھی ایک وکیل ہوں۔ جیل کے قیدیوں کے مسائل موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک سال میں 8 جیلوں کے دورے کیے تاہم جیل میں قیدیوں کے حوالے سے اقدامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے جب کہ پے رول ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پہلے ہی مل چکی ہے۔