بغداد: عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور یونیورسٹی کے طلب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔