اسلام آباد: پاکستانی حکام نے بھارت سے دیوالی کے موقع پر بھیجی گئی مٹھائی شکریے کے ساتھ احتجاجاً قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ مٹھائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔
دیوالی کے موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائی بھیجنے کی روایت دیرینہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کر کے شہریوں کو محصور کرنا، مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں جو اب معمول بن چکا ہے۔
گزشتہ رات بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔