جے یو آئی ایف کا آزادی مارچ ملتان پہنچ گیا

10:02 AM, 29 Oct, 2019

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ رات گئے ملتان پہنچ گیا۔ ملتان میں قیام کے بعد قافلہ آج لاہور روانہ ہو گا۔ مارچ میں شرکت کے لیے بلوچستان سے آنے والا قافلہ پہلے ہی ملتان پہنچ چکا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام کے قافلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں مشاورت سے اگلی حکمت عملی بنائیں گے۔

انہوں نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ دیکھ کر حکومت حواس باختہ ہے جبکہ ہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ روز سکھر سے پنجاب کے لیے روانہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں