بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت تین شہری زخمی

08:35 AM, 29 Oct, 2019

 راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بناگیا گیا۔ فائرنگ سے گاؤں مندیکا، تحصیل سمنی ضلع بھمبر کی ایک خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے 3 شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔ پاکستان نے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔

پاکستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے۔ بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں