وزیر اعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

08:08 AM, 29 Oct, 2019

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل سے متعلق پاکستان پر عزم ہے۔ افغان تنازع کے پائیدار سیاسی حل کیلئے حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخلص دوست اور سہولت کار کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ تمام فریقین کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

مزیدخبریں