راولپنڈی:منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ، 23 ملزمان گرفتار

10:05 PM, 29 Oct, 2018

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 23 ملزمان کو گرفتار کر کے 8270 گرام چرس،107 لیٹر کھلی شراب اور 12بوتلیں شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں منشیات اور شراب برآمد کر لی ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں  مورگاہ ، ٹیکسلا ، گوجر خان ، تھانہ روات ، تھانہ چونترہ ، تھانہ صادق آباد ، تھانہ مندرہ اور مری پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں