چہلم امام حسینؓ ، سخت سیکیورٹی میں مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پذیر

09:53 PM, 29 Oct, 2018

پشاور:چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ  کے سلسلے میں پشاورمیں امام بارگاہ آغہ سید لعل شاہ سے مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ست گرہ(گڑھی سیداں)پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی جلوس میں موجود تھے ، جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کیے گئی تھے۔اس دوران جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ، جلوس میں شریک عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر کے کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔

آج بروز منگل کو چہلم امام حسین کے موقع پر امام بارگاہ علمدار کربلا کوچہ رسالکدار قصہ خوانی میں دن گیارہ بجے پشتو مجلس کی جائیگی جس کے بعد علام غازی عباس برآمد ہوگا۔سہ پہردوبجے کوامام بارگاہ آخوندآباد محلہ نوبجوڑی چرچ روڈ اندورن کوہاٹی سے جلوس ذوالجناح برآمد ہوگا ۔ اسی طرح سہ پہردو بجے مجلس و جلوس ذوالجناح مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی پشاور سے برآمد ہوگا ۔ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار اندرون قصہ خوانی میں اختتام پذیر ہوگا۔

مزیدخبریں