کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے التجا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نام دیں جس کسی کا بھی نام ہوں ہمیں قبول ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے سے اپوزیشن کو زیادہ فائدہ ہوگا ۔ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کے بننے میں آسانی ہوگی ، اپوزیشن لیڈر کے بننے کے بعد سیندک ریکوڈک سمیت دیگر معدنی منصوبے تحقیقات کیلئے کھول دیا جائیگا۔اپوزیشن جماعتوں سے التجا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نام دیں جس کسی کا بھی ہو ، ہمیں قبول ہوگا۔