لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں ، انہیں علاج کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف اپنے والد کے غم میں ذہنی توازن کھو چکے ہیں ۔حمزہ شہباز سرکاری اداروں کے خلاف بے ڈھنگی باتیں کر رہے ہیں ، دونوں باپ بیٹوں نے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ احتساب پر آل شریف کی چیخیں مریخ پر سنائی دے رہی ہیں ۔