عمران فاروق کیس، بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کی درخواست منظور

02:57 PM, 29 Oct, 2018

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق کے قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سال 17-2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی منظوری سے کیس میں بانی ایم کیو ایم کی پاکستان حوالگی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک درخواست بھجوائی گئی تھی جسے وزارت نے منظور کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد اب یہ درخواست وزارت خارجہ کو بھجوائی جائے گی جو بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرے گی اور انہیں باضابطہ درخواست بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کی درخواست کے ساتھ عمران فارق قتل کیس کا چالان اور جے آئی ٹی رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں