لاہور: 12سالہ گھریلو ملازمہ سمیراکی والدہ مریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ بچی سمیرا کی والدہ مریم کو پولیس نے شرقپور سے گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمیرا نے اپنی والدہ کے خلاف بیان دیا تھا،مریم اپنی بیٹی پرہونےوالے تشددکے بارے میں جانتی تھی جبکہ 12 سالہ سمیرا کے بیان پر کارروائی کی گئی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سمیراچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہناچاہتی ہے جبکہ قانونی کارروائی کے بعدبچی کاکیس چائلڈپروٹیکشن بیورو دیکھے گی۔
خیال رہے کہ لاہور کی گجرپورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں 12سالہ گھریلو ملازمہ سمیرا کو مالکن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔