ماسکو :دنیا کے فضائی سفر پر جانے والے پاکستان کے معروف گلوکار فخر عالم کو روس میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فخر عالم پرائیوٹ طیارے پور ی دنیا کا چکر لگا رہے ہیں اور پاکستان کی مثبت تصویر پوری دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اہم ترین معرکہ سرانجام دے رہے ہیں تاہم ان کے راست میں رکاوٹ اس وقت آئی جب انہیں کچھ دیر قبل روس کے یوجوہن - سخلینسک ایئر پورٹ پر حکام نے اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔
فخر عالم کاا پیغام اداکار فیصل قریشی نے اپنے فیس بک کے ذریعے پہنچایا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ فخر عالم کا ویزہ دو گھنٹے قبل ایکسپائر ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔فخر عالم نے اپنا پیغام ادا کار فیصل قریشی کو بھیجا ہے ۔ ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ روس پہنچنے سے دو گھنٹے قبل میرے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی تھی جس کے باعث حکام نے مجھے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور وہ مجھے واپس جاپان جانے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں ، میں پاکستانی اور روسی حکومت سے درخواست کرتاہوں کہ مجھے الاسکاتک میرا سفر جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔
ان کا کہناتھا کہ میں اپنے ’مشن پرواز ‘ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہتا ، مجھے اس وقت پاکستانی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے ، مجھے ایک کمرے میں بیٹھایا گیاہے جہاں نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی پانی ہے جبکہ یہاں پر وائی فائی بھی نہیں ہے جبکہ انہوں نے چھ گھنٹوں سے میرا موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، اس لیے مجھے مدد کی ضرورت ہے ۔