ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن بن گیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن بن گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مسقط: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بارش کے باعث نہ ہوسکا مگر پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کا چیمپئن قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسقط اومان میں گزشتہ رات پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جانا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔


یاد رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہا تھا۔ بھارت اور پاکستان دونوں نے یہ ایونٹ دو دو مرتبہ جیتا ہے۔ بھارت نے 2011 اور 2016 میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹلز جیتے جبکہ پاکستان 2012 اور 2013 میں چیمپئن بنا۔


خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا لیکن پاکستان نے پنالٹی شوٹ آو¿ٹ پر ملائیشیا کو 1-3 سے زبردست شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔


دوسری جانب بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مشترکہ طور پر جیتنے کے باعث پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔