شہزادہ محمد بن سلمان کی خوش مزاجی، عام لوگوں کیساتھ سیلفی بنوائی

04:08 PM, 29 Oct, 2017

ریاض:ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان نے انسان دوستی کی اعلی مثال قائم کر کے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوم منصوبے کے اعلان کے بعد عشائیہ تقریب میں پروٹوکول اور ذاتی حفاظتی دستے کے بغیر حاضرین سے مصافحہ کیا اور انکے ساتھ سیلفی بنوائی ۔

سبق نیوز نے ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی تواضع اور انسان دوستی کے حوالے سے لکھا کہ نیوم منصوبے کی لانچنگ کے بعد عشائیہ تقریب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ جن میں زیادہ تر غیر ملکی تھے شہزادہ کے گرد جمع ہونے لگے ۔ ولی عہد بھی انتہائی خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں سے مصافحہ کرتے اور انکی خیریت دریافت کرتے رہے ۔

اس دوران ولی عہد کا حفاظتی دستہ بھی ان سے دور تھا ۔ عام لوگوں نے شہزادے کو گھیر ا ہوا تھا ۔ اس حوالے سے ہار وڈ بزنس ریو یو کے ایڈیٹر انچیف حمود الحمود نے اپنے تاثرات بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد حیرت ہوئی کہ ولی عہد مملکت میرے سامنے کھڑے ہیں ۔ انہیں سامنے دیکھ کر میں نے فوری طور پر ان سے مصافحہ کیا ۔

مزیدخبریں