لاہور: پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان آمد پر سری لنکن ٹیم کے شکر گزار ہیں‘ شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح میسر آئے گی‘ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیارا پریرا نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے ‘ سری لنکن ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہوں۔
اتوار کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ پاکستان آمد پر سری لنکن ٹیم کے شکر گزار ہیں میچ سے شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح میسر آئے گی پاکستان میں بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیارا پریرا نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے سری لنکن ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہوں امید ہے شائقین کو بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔