ایل پی جی قوانین پر عمل نہ کرنے پر اوگرا نے سخت سزاؤں کا عندیہ دے دیا

07:20 PM, 29 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نئے قوانین کے تحت، جرمانہ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک اور سزا چھ ماہ سے بڑھا کر 10 سال تک ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز اور آلات کی فروخت پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کے لیے قوانین میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے۔ نئے قوانین کی سمری منظور کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

مزیدخبریں