ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی :گزشتہ روز کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 661 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی اقتصادی حالات اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔