خیبرپختونخوا سے آنے والے جتھے نے اسلام آباد میں تباہی مچائی:وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید

04:46 PM, 29 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے جتھے نے شہر میں تباہی مچائی اور وفاقی حکومت کے خلاف یہ چوتھی لشکر کشی تھی۔ وزیرِ اعظم نے امن و امان کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ "2014 میں ہم نے 126 دن تک معیشت کو تباہ ہوتے دیکھا۔" انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو یومیہ 900 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی ہوتی ہے اور یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں