اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ادارے کے مطابق، 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.13 فیصد رہی، اور مجموعی طور پر مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ان اشیاء میں آلو، لہسن، کیلے، کوکنگ آئل، انڈے اور ایل پی جی شامل ہیں، جن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا رہا۔ دوسری جانب، چکن، ٹماٹر، دال چنا اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی، جن کی قیمتوں میں 1.60 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔