مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُس کی تائید نہیں کرتا:سینیٹر عرفان صدیقی 

مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا، اُس کی تائید نہیں کرتا:سینیٹر عرفان صدیقی 

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہوا، وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ واقعہ کسی کے کہنے پر ہوا ہو یا کسی خاص وجہ سے، یہ افسوسناک ہے اور مسلم لیگ ن کے لیے بھی فخر کا باعث نہیں ہو سکتا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ وہ یہ بات صرف صحافتی برادری سے تعلق کی بنا پر نہیں کہہ رہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی حکومت کے لیے قابل فخر نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی مخصوص روایات ہیں اور انہیں اسی تک محدود رہنا چاہیے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں