توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت ،سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت ،سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی :پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے، جسے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق یہ ذخیرہ ریکارڈ وقت میں دریافت ہوا ہے، اور اس سے یومیہ 1 کروڑ 24 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 196 بیرل خام تیل حاصل کیا جائے گا۔

اس دریافت میں پی پی ایل کا حصہ 63 فیصد ہے، جبکہ ماڑی پیٹرولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، اور سندھ اور وفاقی حکومتیں 2.5 فیصد کے حصے دار ہیں۔ پی پی ایل نے اس اہم کامیابی کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اس دریافت سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں